QR CodeQR Code

بلاول کے دورہ کشمیر سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

24 Jul 2021 23:35

سیہون سے کراچی واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق میں حقیقی اپوزیشن پیپلز پارٹی ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اب صرف پنجاب کی حد تک رہ گئی ہے، آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کشمیر کاز کے لئے نقصان دہ ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے دورہ کشمیر سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیہون سے کراچی واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے دورے کشمیر سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں حقیقی اپوزیشن پیپلز پارٹی ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اب صرف پنجاب کی حد تک رہ گئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کشمیر کاز کے لئے نقصان دہ ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 944955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944955/بلاول-کے-دورہ-کشمیر-سے-مخالفین-کی-نیندیں-حرام-ہوگئی-ہیں-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org