0
Saturday 24 Jul 2021 23:49

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
اسلام ٹائمز۔ عراق میں امریکی فوجیوں کے زیر استعمال ایک فوجی اڈے پر راکٹ حملہ کیا گیا، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں الحریر کے نزدیک امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے، اس فوجی اڈے میں امریکی فوجی قیام پذیر تھے۔ اتحادی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ راکٹ حملے کو دفاعی فضائی نظام نے خودکار طریقے سے فضا میں ہی ناکام بنادیا۔ حملے میں جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب اگلے روز ہی وائٹ ہاؤس میں عراقی وزیراعظم امریکی صدر جوبائیڈن سے اہم ملاقات کریں گے اور ملک میں جمہوری، سیاسی اور پُرامن نظام پر تبادلہ خیال کریں گے۔

عراق میں امریکی سفارت خانوں، فوجی اڈوں اور تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد شروع ہوا تھا۔ اس حملے کی تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 944959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش