0
Saturday 24 Jul 2021 23:46

افریقہ لیگ میں اسرائیل کو رکنیت دینا انتہائی افسوسناک فیصلہ ہے، حماس

افریقہ لیگ میں اسرائیل کو رکنیت دینا انتہائی افسوسناک فیصلہ ہے، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے افریقہ لیگ کی جانب سے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کو عبوری رکنیت دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق اس حوالے سے حماس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مذمتی بیان میں افریقی اتحاد کے اس فیصلے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ یہ فیصلہ؛ ہماری سرزمین پر غاصب صیہونی رژیم کے ناجائز قبضے کو جواز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مزید سازشیں کرنے، مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کو مزید پائمال کرنے اور فلسطینی شہریوں کے خلاف مزید وحشیانہ جرائم کے ارتکاب پر اس منحوس رژیم کی حوصلہ افزائی کا مذموم اقدام ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم افریقی براعظم کے ممالک کو آزادی و خودمختاری کے حصول کی عادلانہ جدوجہد کا حامی جانتے ہیں اور اس حوالے سے ان کی ممکنہ حمایت کے حصول کے لئے ان سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔ حماس نے اپنے مذمتی بیان کے آخر میں غاصب صیہونی رژیم کے افریقہ لیگ سے نکال باہر کئے جانے اور اس پر شدید پابندیاں عائد کئے جانے کا مطالبہ کیا تاکہ غاصب صیہونی رژیم حق و عدالت کے سامنے سر تسلیم خم کرنے پر راضی ہو جائے اور یوں اپنی خودمختار ریاست کے قیام اور اپنی سرزمینوں کو واپسی پر مبنی فلسطینی امنگیں عملہ جامہ پہن سکیں۔
خبر کا کوڈ : 944962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش