0
Sunday 25 Jul 2021 01:11

پاراچنار سے تعلق رکھنے والے تنظیمی کارکن عابد علی شاہ کو لاپتہ کر دیا گیا

پاراچنار سے تعلق رکھنے والے تنظیمی کارکن عابد علی شاہ کو لاپتہ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سے تعلق رکھنے والے تنظیمی کارکن سید عابد علی شاہ کو اسلام آباد سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین میں اپنی ملی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے سید عابد علی شاہ اپنی بھتیجی کو علاج کی غرض سے اسلام آباد لیکر گئے، جیسے ہی وہ ہسپتال پہنچے تو نامعلوم مسلح افراد انہیں جبری طور پر ساتھ لے گئے اور ان کی ننھی بھتیجی کو وہاں ہی بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا۔ سید عابد علی شاہ کی جبری گمشدگی پر پاراچنار کی مختلف سماجی اور مذہبی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس اقدام کو خلاف قانون قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ سید عابد علی شاہ ایک انتھک، مخلص، بے لوث کارکن کے طور پر جانے جاتے تھے اور شریف النفس انسان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 944976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش