0
Sunday 25 Jul 2021 08:38

محرم الحرام، شرپسندی روکنے کیلئے سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل قائم

محرم الحرام، شرپسندی روکنے کیلئے سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل قائم
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت سنٹرل ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے، اشتعال انگیزی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ہونیوالے اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مولانا محمد علی نقشبندی، مفتی عمران الحسن، مفتی عمران، آغا شاہ حسین قزلباش، سید مہدی شاہ، حافظ محمد زبیر، مولانا اسعد عبید، مولانا محمود الحسن، معتصم الہی ظہیر اور مولانا عزیز الرحمن ثانی نے شرکت کی۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں تمام مسالک کے علمائے کرام پر مشتمل امن کارواں چلایا جائے گا۔ اجلاس میں متنازعہ تقاریر اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ شرپسند عناصر کی مانیٹرنگ کیلئے سی ٹی ڈی اور ایف آئی اے کو بھی لوپ میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 944994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش