QR CodeQR Code

سندھ پولیس کا لاہور پولیس کیساتھ جرائم پیشہ عناصر کا ڈیٹا شیئر کرنے کا فیصلہ

25 Jul 2021 08:47

سندھ پولیس نے لاہور پولیس سے کرایہ دار رجسٹریشن سافٹ ویئر مانگ لیا ہے۔ اس اقدام سے پنجاب سے فرار ہو کر کراچی اور کراچی سے فرار ہو کر لاہور آنیوالے ملز موں کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ لاہور پولیس کے ٹینٹ رجسٹریشن میں چار لاکھ سے زائد کرائے داروں کا ڈیٹا موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس نے لاہور پولیس سے کرائے داروں کی رجسٹریشن کیلئے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی مانگ لی۔ کراچی کا ڈاکو لاہور میں اور لاہور کا ڈاکو سندھ میں ہو گا تو سافٹ ویئر کی مدد سے پکڑا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چند برس قبل لاہور پولیس نے کرائے داروں کی رجسٹریشن کیلئے ٹینٹ رجسٹریشن سافٹ ویئر تیار کیا تھا جس کا مقصد تھا کہ کوئی بھی کرائے دار جب اس سافٹ ویئر میں رجسٹرڈ ہو گا تو اس کی کریمنل ہسٹری پولیس کو مل سکے گی۔ سندھ پولیس نے لاہور پولیس سے سافٹ ویئر مانگ لیا ہے۔ اس اقدام سے پنجاب سے فرار ہو کر کراچی اور کراچی سے فرار ہو کر لاہور آنیوالے ملز موں کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ لاہور پولیس کے ٹینٹ رجسٹریشن میں چار لاکھ سے زائد کرائے داروں کا ڈیٹا موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 944996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944996/سندھ-پولیس-کا-لاہور-کیساتھ-جرائم-پیشہ-عناصر-ڈیٹا-شیئر-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org