QR CodeQR Code

گنڈا پور کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے، جسٹس (ریٹائرڈ) عبدالرشید سلہریار

25 Jul 2021 10:03

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر سے کہا ہے کہ نتائج کا موقع پر اعلان کریں اور پولنگ ایجنٹ کو نتائج کی کاپی دیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ریٹائرڈ) عبدالرشید سلہریا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔
مظفر آباد میں چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ریٹائرڈ) عبدالرشید سلہریا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گنڈا پور کو چھوڑو آج اچھی اچھی باتیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تیاری میں حکومت کی پوری معاونت حاصل رہی ہے، الیکشن میں ٹرن آؤٹ 56 فیصد سے زیادہ ہو گا۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسر سے کہا ہے کہ نتائج کا موقع پر اعلان کریں اور پولنگ ایجنٹ کو نتائج کی کاپی دیں۔
 


خبر کا کوڈ: 944998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/944998/گنڈا-پور-کیخلاف-کارروائی-ہو-رہی-ہے-جسٹس-ریٹائرڈ-عبدالرشید-سلہریار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org