0
Sunday 25 Jul 2021 10:09

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر شدت پکڑنے لگی

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر شدت پکڑنے لگی
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں  ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی  کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے 6 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے۔  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 819 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 45 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ 24 کھنٹے کے دوران 44 ہزار 579 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح تقریباً  ساڑھے 6 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 944999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش