QR CodeQR Code

پاکستان کا بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل

25 Jul 2021 11:04

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو سی پیک سے متعلق بیان دینے کا کوئی حق نہیں ہے اور نا ہی بھارتی پروپیگنڈے سے سی پیک کی اہمیت کم ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کے تنازع، افغانستان اور  سی پیک سے متعلق دیے گئے بیان پرسخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو سی پیک سے متعلق بیان دینے کا کوئی حق نہیں ہے اور نا ہی بھارتی پروپیگنڈے سے سی پیک کی اہمیت کم ہو گی۔ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت افغانستان سے متعلق تشویش ظاہر کرنا بند کرے، بھارتی الزامات بے بنیاد اور غیرذمہ دارانہ ہیں، بھارت کے جھوٹے اورمن گھڑت الزامات حقائق کو نہیں بدل سکتے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر  بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ تنازع ہے، مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہی حل کیا جانا چاہیے۔

 


خبر کا کوڈ: 945002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945002/پاکستان-کا-بھارتی-وزیر-خارجہ-کے-بیان-پر-سخت-ردعمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org