0
Sunday 25 Jul 2021 11:24

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے ہاتھوں تین دن میں 6 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے ہاتھوں تین دن میں 6 نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ وادی میں گزشتہ 3 روز کے دوران قابض افواج کی فائرنگ سے شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے جس کے بعد 3 روز میں شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے، اس کے علاوہ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ 3 روز کے دوران قابض فوج کے ہاتھوں اب تک 6 نوجوان شہید ہوچکے ہیں، اس سے قبل ضلع سوپور اور بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 945010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش