0
Sunday 25 Jul 2021 12:21

آزاد کشمیر کے انتخابات، لاہور میں قائم پولنگ سٹیشن پر ووٹنگ کا عمل جاری

آزاد کشمیر کے انتخابات، لاہور میں قائم پولنگ سٹیشن پر ووٹنگ کا عمل جاری
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کیلئے لاہور میں بھی میدان سج گیا۔ لاہور میں 25 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ناصر ڈار اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چودھری ریاض کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے اکرام بٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے شبیر عباس میر اور پاکستان تحریک انصاف کے غلام محی الدین مدمقابل ہیں۔ پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں 9 ہزار 131 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق نے صدر بازار پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ پولنگ سٹیشن پر پولیس اور لیگی رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن انتخابی کیمپوں میں موجود ہیں اور اپنی اپنی قیادت کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ لاہور میں الیکشن کے موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 6 ڈی ایس پیز، 25 ایس ایچ اوز تعینات کئے گئے ہیں۔ 12 ایلیٹ فورس، 14 پیرو فورس اور 14 ڈولفن فورس کی گاڑیاں گشت پر مامور ہیں۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے نواں کوٹ میں قائم پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا اور پولنگ سٹیشن پر پولیس افسران اور جوانوں کو سکیورٹی بارے بریف کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر ڈار نے ہائی سکول شیرانوالہ گیٹ میں ووٹ کاسٹ کیا۔ لیگی ایم پی اے میاں مرغوب احمد اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر پولیس نے میاں مرغوب احمد کو پولنگ سٹیشن پر جانے سے روک دیا۔
خبر کا کوڈ : 945021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش