QR CodeQR Code

ووٹ چوری نہ ہونے دینا، مریم نواز کی کارکنوں کو ہدایت

25 Jul 2021 12:26

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کا رکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’شاباش میر ے بچو ووٹ چوری نہ ہونے دینا، جان لڑا دینا مگر عوام کی امانت پر ڈاکہ نہ ڈالنے دینا۔‘‘


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے موقع پر پولنگ کے دوران کارکنان کو ووٹ چوری پر نظر رکھنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کا رکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’شاباش میر ے بچو ووٹ چوری نہ ہونے دینا، جان لڑا دینا مگر عوام کی امانت پر ڈاکہ نہ ڈالنے دینا۔‘‘ یاد رہے کہ آج کشمیر سمیت پاکستان کے وہ شہر جہاں کشمیری عوام رہائش پذیر ہیں وہاں الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ لاہور میں بھی 9 ہزار 131 کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 945022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945022/ووٹ-چوری-نہ-ہونے-دینا-مریم-نواز-کی-کارکنوں-کو-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org