QR CodeQR Code

شہید حسینیؒ کی برسی میں پنجاب سے بھرپور شرکت ہوگی، علامہ اسدی

25 Jul 2021 14:40

لاہور میں کابینہ ارکان سے خطاب میں صوبائی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ لیاقت باغ جلسے میں شرکت کے سلسلے میں شیخوپورہ، چنیوٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، گجرات، راولپنڈی، جہلم اور قصور جیسے اضلاع میں آئمہ مساجد، عہدیدار و کارکنان سے خصوصی ملاقاتیں کرینگے اور زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے یکم اگست قرآن و سنت کانفرنس میں پنجاب بھر سے بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کر دیا۔ وحدت ہاوس پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں صوبائی کابینہ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ اس سال لیاقت باغ میں لاکھوں کا اجتماع شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی برسی کے موقع پر شہید قائدؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائدؒ کا فرمان عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام ہماری شہ رگ حیات ہے، ہماری زندگی کا مقصد ہے، ہماری قوم کا ماٹو بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے اضلاع سے کارکنان کے قافلے یکم اگست کو لیاقت باغ پہنچ کر شہید قائد سے اپنی محبت کا عملی ثبوت پیش کریں گے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے قرآن و سنت کانفرنس کے حوالے سے عوامی شرکت کیلئے پنجاب بھر کے اضلاع کے دورہ جات کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ لیاقت باغ جلسے میں شرکت کے سلسلے میں شیخوپورہ، چنیوٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، گجرات، راولپنڈی، جہلم اور قصور جیسے اضلاع میں آئمہ مساجد، عہدیدار و کارکنان سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے اور زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 945031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945031/شہید-حسینی-کی-برسی-میں-پنجاب-سے-بھرپور-شرکت-ہوگی-علامہ-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org