0
Sunday 25 Jul 2021 14:47

قومی امن کمیٹی کا رواداری کیلئے معتدل علماء کی کتابیں تقسیم کرنیکا فیصلہ

قومی امن کمیٹی کا رواداری کیلئے معتدل علماء کی کتابیں تقسیم کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ قومی امن کمیٹی کا فروغ امن اور رواداری پر مشتمل اسلامی کتب کی تقسیم کا فیصلہ، بین المسالک ہم آہنگی کیلئے پہلے مرحلہ میں تمام مسالک کے معتدل علماء کی 50 ہزار کتب تقسیم کی جائیں گی۔ قومی امن کمیٹی کی تعلیمی کمیٹی کا اجلاس جامع مسجد کبری نیو سمن آباد لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر سید محمود غزنوی، مولانا محمد عاصم مخدوم، علامہ اصغر عارف چشتی، علامہ خالد محمود سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء شریک ہوئے۔ سید محمود غزنوی نے کہا کہ معتدل علماء کی کتب قیام امن کیلئے کردار ادا کرسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی بہت سی کتب سے اعتدال اور رواداری کا درس ملتا ہے۔ سید محمود غزنوی نے کہا کہ کتب کا سیٹ تمام سرکاری محکموں کے افسران کو دیا جائے گا۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے معتدل علماء کی پچاس ہزار کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ قومی امن کمیٹی نے فروغ امن کے لیے ہر طریقہ آزمایا ہے، قیام امن کے لیے قومی امن کمیٹی کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 945032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش