0
Sunday 25 Jul 2021 15:26

ہماری خارجہ پالیسی ناکام جا رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ہماری خارجہ پالیسی ناکام جا رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر عام انتخابات سے قبل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے شہر سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات سیاسی جماعتوں کی بنیادوں پر عام انتخابات سے قبل ہوں گے، جبکہ انتخابات ایسے کرائیں گے جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر اعتراضات ہیں، جس کے ثبوت مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیے ہیں، جبکہ آئینی حق استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے بحث کرانے کیلئے خط بھی تحریر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی ناکام جا رہی ہے، ایران، افغانستان اور چین سے ہمارے رابطے متاثر ہو رہے ہیں، تاہم ہم چین سے اچھے رابطوں کی کوشش میں ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو چاہیے کہ اپوزیشن کو متحد کریں، بلاول بھٹو زرداری نے اے پی سی بلائی جس کے بعد پی ڈی ایم کی تشکیل ہوئی، پی ڈی ایم بنانے کا مقصد عمران حکومت سے نجات تھا، مگر کچھ لوگوں نے بلاول بھٹو سے استعفیٰ مانگ لیا، وفاقی حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے، تاہم اپوزیشن جماعتوں کو ایک مرتبہ پھر سے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی کے میڈیا ٹرائل کی مذمت کرتا ہوں، آغا سراج درانی کو نیب کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی مگر کوئی ثبوت نہیں مل سکا، منچھر جھیل کی بحالی کیلئے 2017ء میں وفاقی حکومت سے منصوبہ منظور کرایا، تاہم 2018ء میں پی ٹی آئی حکومت نے منچھر جھیل کی بحالی کا کام روک دیا۔
خبر کا کوڈ : 945036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش