QR CodeQR Code

کوئٹہ، جبری گمشدگی کا شکار 4 افراد بازیاب

25 Jul 2021 15:45

نور ویلفیئر سوسائٹی کے 4 رضاکار، جو گذشتہ 3 سال سے لاپتہ تھے، گذشتہ شب اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ چند مہینے قبل شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے ہونیوالے احتجاج میں ان افراد کی بازیابی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ 3 سال سے جبری گمشدگی کا شکار چار افراد کل رات کوئٹہ میں اپنے گھروں کو صحیح سلامت پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایمبولنیس سروسز اور دیگر سماجی خدمات انجام دینے والے ادارے نور ویلفیئر سوسائٹی کے رضاکار عامر چنگیزی، مختار حسین، چنگیز علی اور عمران علی، جو گذشتہ 3 سال سے لاپتہ تھے، گذشتہ شب اپنے گھروں کو پہنچ چکے ہیں۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر قانون اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء آغا رضا بھی موجود تھے، جنہوں نے بازیاب شدہ افراد کا استقبال کیا اور انہیں گھروں تک پہنچایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ چند مہینے قبل شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لئے ہونے والے احتجاج میں ان افراد کی بازیابی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 945037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945037/کوئٹہ-جبری-گمشدگی-کا-شکار-4-افراد-بازیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org