0
Sunday 25 Jul 2021 16:35

کوئٹہ، آزاد کشمیر کے انتخابات، ڈپٹی اسپیکر کا پولنگ اسٹیشن کا دورہ

کوئٹہ، آزاد کشمیر کے انتخابات، ڈپٹی اسپیکر کا پولنگ اسٹیشن کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوران کوئٹہ کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا تو مخالف جماعت کے کارکنوں نے دھاندلی کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد جموں اور کشمیر کے انتخابی حلقے LA-40 جموں ویلی 05 کوئٹہ کے پولنگ اسٹیشن میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری پہنچے اور انتخابی عمل کا جائزہ لینے لگے تو پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی اور یہ تاثر دینے لگے کہ ڈپٹی اسپیکر دھاندلی کے غرض سے آئیں تھے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی کا آغاز کیا اور پولنگ اسٹیشن میں بدمزگی کی فضاء پھیل گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کا اس طرح پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرنا قوانین و ضوابط کے خلاف ہے۔ اس عمل کو دھاندلی کی کوشش قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے غیر جانبدار ہونے کا عہد کیا ہے، لہٰذا اس طرح کی سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔
خبر کا کوڈ : 945040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش