QR CodeQR Code

قلعہ سیف اللہ، کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پر 80 سالہ فرد گرفتار

25 Jul 2021 17:37

پولیس نے مولوی عبدالقیوم کے ساتھ ساتھ دلہن کے والد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دلہن کا تعلق قلعہ سیف اللہ کے علاقے اخترزئی کے ایک غریب گھرانے سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ 26 سالہ لڑکی سے شادی کرنے پر قلعہ سیف اللہ کے ایک مولوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں 80 سالہ مولوی عبدالقیوم شاہ کو 26 سالہ لڑکی سے شادی کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص کو اس کی رہائشگاہ قلعہ سیف اللہ بازار سے شادی کی تقریبات کے دوران اٹھایا گیا۔ پولیس انتظامیہ نے مولوی عبدالقیوم کے ساتھ ساتھ دلہن کے والد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ دلہن کا والد مبینہ لڑکی کو علاج کے غرض سے مولوی عبدالقیوم کے پاس لے جاتا تھا اور علاج مکمل ہونے پر، وعدے کے تحت لڑکی کی شادی مولوی عبدالقیوم سے کرائی گئی۔
 
ضلعی انتظامیہ کے سینیئر افسر جہانزیب بلوچ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دلہن کا تعلق قلعہ سیف اللہ کے علاقے اخترزئی کے ایک غریب گھرانے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی عمائدین اور دیگر افراد نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے اقدامات کی اپیل کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 945048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945048/قلعہ-سیف-اللہ-کم-عمر-لڑکی-سے-شادی-کرنے-پر-80-سالہ-فرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org