QR CodeQR Code

سلیکٹڈ ڈپٹی اسپیکر اپنی آئینی حدود بھول چکے ہیں، شاہزیب درانی

25 Jul 2021 20:52

اپنے ایک بیان میں پی ایم ایل این کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کو ہرگز یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ پولنگ اسٹیشن جائیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم سے واضح ہے کہ کشمیری عوام مسلم لیگ (ن) کیساتھ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر آغا شاہزیب درانی نے اپنے بیان میں قاسم خان سوری کی کوئٹہ کے پولنگ اسٹیشن آمد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے نشے میں سلیکٹڈ ڈپٹی اسپیکر اپنی آئینی حدود بھول چکے ہیں، شکست سے بوکھلائے حکمران طاقت کے استعمال پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کو ہرگز یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ پولنگ اسٹیشن جائیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم سے واضح ہے کہ کشمیری عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش حکمرانوں کے چہرے عیاں کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 945056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945056/سلیکٹڈ-ڈپٹی-اسپیکر-اپنی-آئینی-حدود-بھول-چکے-ہیں-شاہزیب-درانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org