QR CodeQR Code

لاپتہ افراد کے متعلق بہتری کی امید ہے، شاہ زین بگٹی

25 Jul 2021 21:11

جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مفاہمت اور ہم آہنگی بلوچستان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد میں سے کچھ لوگ جیلوں میں ہیں، جن پر مقدمات ہیں۔ اس پر بھی ہم وفاقی وزیر قانون، سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کیساتھ بیٹھ کر دیکھیں گے کہ اس پر کیا کرسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مفاہمت اور ہم آہنگی بلوچستان اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے جیکب آباد کے علاقے میر فیروز خان کنرانی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کا مسئلہ جلد حل ہو۔ لاپتہ افراد کے متعلق بہتری کی امید ہے اور اس سلسلے میں ہماری کوشش جاری ہے۔ کچھ لوگ جیلوں میں ہیں، جن پر مقدمات ہیں، اس پر بھی ہم وفاقی وزیر قانون، سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کے ساتھ بیٹھ کر دیکھیں گے کہ اس پر کیا کرسکتے ہیں۔

ہماری سب سے پہلے یہی کوشش ہوگی کہ ہم ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے مذاکرات کو آگے بڑھائیں، کیوںکہ ماضی میں بھی باتیں رک گئی تھیں۔ اس لیے ہم نہیں چاہتے کہ ہم ماضی کو دہرائیں۔ مذاکرات میں ہی مسائل کا حل ہے۔ شاہ زین بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کوشش ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ لاپتہ افراد کا ڈیٹا جمع کر رہے ہیں، کسی سے زیادتی نہیں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 945058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945058/لاپتہ-افراد-کے-متعلق-بہتری-کی-امید-ہے-شاہ-زین-بگٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org