QR CodeQR Code

سندھ کے ہر محکمہ میں فراڈ کا بازار گرم ہے، فردوس شمیم نقوی

25 Jul 2021 21:17

پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو اربوں روپے دیئے ہیں، سندھ فائنسس ڈپارٹمنٹ کی آڈٹ رپورٹ میں پینشنرکا ذکر نہیں، جتنے افسران نے پلی بارگین کی ان کے نام شائع کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تین سال میں اپنی جے آئی ٹی کا جواب نہیں دے سکے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال پوری تنخواہیں اور پینشن کی رقم ترقیاتی بجٹ سے دی جارہی ہیں، سندھ کا غیر ترقیاتی بجٹ اس وقت 46 فیصد ہے۔ رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو اربوں روپے دیئے ہیں، سندھ کے ہر محکمہ میں فراڈ کا بازار گرم ہے، جواب تو دو۔ انہوں نے کہا کہ سندھ فائنسس ڈپارٹمنٹ کی آڈٹ رپورٹ میں پینشنرکا ذکر نہیں، جتنے افسران نے پلی بارگین کی ان کے نام شائع کئے جائیں۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ نیب مشرف کے دور میں بنی، اسکے قوانین میں ترمیم کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 945059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945059/سندھ-کے-ہر-محکمہ-میں-فراڈ-کا-بازار-گرم-ہے-فردوس-شمیم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org