0
Sunday 25 Jul 2021 21:22

نواز شریف سے افغان سلامتی مشیر کی ملاقات، محض ملاقات تھی، محمد زبیر

نواز شریف سے افغان سلامتی مشیر کی ملاقات، محض ملاقات تھی، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے افغان سلامتی مشیر کی ملاقات، محض ملاقات تھی، اسے توثیق یا تائید نہ سمجھا جائے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ میاں نواز شریف سے افغان سلامتی مشیر کی ملاقات کا پارٹی کو علم تھا۔ اس سوال پر کہ حمداللہ محب کے پاکستان مخالف بیان پر نواز شریف نے مذمت کی؟ تو (ن) لیگی رہنما نے جواب دیا کہ پارٹی نے حمداللہ محب کے بیانات کی مذمت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 945062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش