QR CodeQR Code

ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر فیروز کورونا سے انتقال کرگئے

25 Jul 2021 21:26

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ کورونا کی موجودہ ‏صورتحال تشویشناک ہے، بھارتی وائرس انتہائی خطرناک ہے تمام افراد احتیاط اپنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ بھر میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا کا علاج کرنے والے ڈاکٹر ‏خود اس وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی، ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر فیروز کورونا سے لڑتے ‏ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی کے شعبہ بےہوشی ‏کے انچارج ڈاکٹر فیروز 5 دن سے زیرعلاج تھے، وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں ایڈمٹ تھے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں 69 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہوکر انتقال کر ‏چکے ہیں جب کہ ملک بھر میں 209 ڈاکٹر کورونا کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ کورونا کی موجودہ ‏صورتحال تشویشناک ہے، بھارتی وائرس انتہائی خطرناک ہے تمام افراد احتیاط اپنائیں۔


خبر کا کوڈ: 945063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945063/ڈاؤ-یونیورسٹی-کے-ڈاکٹر-فیروز-کورونا-سے-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org