QR CodeQR Code

کراچی، گاڑی میں بیٹھے بیٹھے کورونا ویکسین لگوانے کی سہولت متعارف

25 Jul 2021 21:30

ترجمان سندھ حکومت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور فوری ویکسین لگوائیں۔ مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے اس معاملے میں حکومت کا ساتھ دینے کی ایپل بھی کی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ڈرائیو تھرو کرونا ویکسین سینٹر کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ڈرائیو تھرو کرونا ویکسین سینٹر کے افتتاح کی ویڈیو جاری کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خود ویکسین لگوائیں۔ سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ کورونا سے بچنا ہے تو آبادی کے بڑےحصے کو ویکسینیٹ کرانا ضروری ہے، حکومت نے مختلف مقامات پرویکسی نیشن سینٹر قائم کئےہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ کلفٹن اربن فاریسٹ کے ساتھ ڈرائیو تھرو ویکسین سینٹرکا افتتاح کیا گیا ہے، ڈرائیو تھرو ویکسین سے کورونا ویکسین دستیاب ہوں گی۔ ترجمان سندھ حکومت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور فوری ویکسین لگوائیں۔ مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے اس معاملے میں حکومت کا ساتھ دینے کی ایپل بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 945064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945064/کراچی-گاڑی-میں-بیٹھے-کورونا-ویکسین-لگوانے-کی-سہولت-متعارف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org