0
Sunday 25 Jul 2021 21:35

کراچی میں کورنگی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں کورنگی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے کورنگی کے مختلف علاقوں میں 6 اگست تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ کراچی میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں 6 اگست تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورنگی سب ڈویژن کی 4 یونین کونسل یو سی 2 ناصر کالونی، یو سی 3 چکرا گوٹھ، یو سی 6 گلزار کالونی اور یو سی 10 بھٹائی کالونی کے علاقے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ہر طرح کے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 945065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش