QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر ماہر ڈاکٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ

25 Jul 2021 21:37

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے چترال، کوہستان، تورغر، ٹانک، شانگلہ، لکی مروت، اور بٹگرام میں اسپشلسٹ ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لئے ڈی ایچ اوز سے تفصیلات طلب کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے 7 پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے باضابطہ منصوبہ بندی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے چترال، کوہستان، تورغر، ٹانک، شانگلہ، لکی مروت، اور بٹگرام میں اسپشلسٹ ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لئے ڈی ایچ اوز سے تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس سلسلے میں بتایا جارہا ہے کہ جن ڈاکٹرز کی ٹریننگ مکمل ہوجائے گی انہیں ان اضلاع کی خالی آسامیوں پر تعینات کیا جائے گا۔ ڈاکٹروں کو ایک سے دو سال کی مدت کا تعین کیا جائے گا جس کے بعد اسپشلسٹ کیڈر کی صورت میں ڈاکٹروں کی تعنیاتی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے محکمہ صحت نے ان اضلاع میں تمام منظور شدہ آسامیوں، ٹریننگ پر موجود ڈاکٹرز اور اسپتالوں و طبی مراکز کو درکار عملے کے حوالے سے بھی جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ ڈی ایچ اوز سے رپورٹس موصول ہونے کے بعد اس حوالے سے باضابطہ حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 945066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945066/خیبر-پختونخوا-کے-پسماندہ-اضلاع-میں-ترجیحی-بنیادوں-پر-ماہر-ڈاکٹرز-کی-تعیناتی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org