QR CodeQR Code

شیو سینا کا جموں میں موبائل ٹیپنگ کیخلاف احتجاج

25 Jul 2021 23:07

اس موقع پر یونٹ کے صدر منیش سہانی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے اب موبائل فون بے کار ہیں کیونکہ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں کوئی تیسرا ہماری باتیں نہ سنتا ہو۔


اسلام ٹائمز۔ شیو سینا یونٹ جموں نے جمعے کے روز یہاں موبائل ٹیپنگ کو لے کر مودی حکومت کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے اس معاملے میں جانچ کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی ’موبائل ٹیپنگ کی جانچ کرو، جانچ کرو‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر یونٹ کے صدر منیش سہانی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے اب موبائل فون بے کار ہیں کیونکہ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں کوئی تیسرا ہماری باتیں نہ سنتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ موبائل ٹیپنگ کے الزامات بڑے لیڈروں اور صحافیوں نے لگائے ہیں جن میں جانچ کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران اپنی من مانیوں سے باز نہیں آتے ہیں جبکہ بے روز گاری اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے موبائل ٹیپنگ کی جانچ کرنے اور ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے لئے قانون بنانے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 945068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945068/شیو-سینا-کا-جموں-میں-موبائل-ٹیپنگ-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org