QR CodeQR Code

بھارتی صدر کا چار روزہ دورہ جموں و کشمیر اور لداخ آج سے شروع

25 Jul 2021 23:00

سرکاری ترجمان کے مطابق صدر جمہوریہ کا سرینگر پہنچنے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خیرمقدم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر صدر جمہوریہ کووند کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند جموں و کشمیر اور لداخ کے اپنے چار روزہ دورے پر اتوار کو سرینگر پہنچ گئے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق صدر جمہوریہ کا سرینگر پہنچنے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خیرمقدم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر صدر جمہوریہ کووند کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق صدر جمہوریہ ہند 26 جولائی کو کرگل وجے دیوس کی 22ویں سالگرہ کے موقع پر کرگل وار میموریل دراس (لداخ) میں 1999ء کی کرگل لڑائی کے دوران ’بھارتی مسلح افواج کی زبردست شجاعت اور قربانی کو خراج عقیدت پیش کریں گے‘۔ انہوں نے بتایا کہ 27 جولائی کو صدر جمہوریہ سرینگر میں کشمیر یونیورسٹی کے 19ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر جمہوریہ امکانی طور پر نئی دہلی روانگی سے قبل وادی میں شری امرناتھ جی گھپا یا جموں کے کٹرہ میں شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری دیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صدر جمہوریہ ہند کے دورہ جموں و کشمیر اور لداخ کے پیش نظر خطے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے نیز تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 945069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945069/بھارتی-صدر-کا-چار-روزہ-دورہ-جموں-کشمیر-اور-لداخ-ا-ج-سے-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org