0
Sunday 25 Jul 2021 23:07

بھارت، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39742 نئے کیسز

بھارت، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39742 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39742 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا جمعہ کو 51 لاکھ 18 ہزار 210 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ بھارت میں اب تک 43 کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار 864 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39742 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 13 لاکھ 71 ہزار 901 ہوگئی ہے۔ اس دوران 39972 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ پانچ لاکھ 43 ہزار 138 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 945070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش