QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام جلالپور پیروالا میں''ناصران امام مہدی ورکشاپ'' کا اہتمام 

25 Jul 2021 22:45

 رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ نوجوان کو امام زمانہ کے ظہور کی زمینہ سازی کے لیے ہمہ وقت آمادہ و تیار رہنا چاہیے، نوجوان نسل کے خلاف استعمار منظم پلاننگ کر رہا ہے کہ کسی طرح انہیں گمراہ کیا جائے، محرم الحرام قریب ہے ہمیں عزاداری سید الشہداء کے ساتھ ساتھ امام زمانہ کے ظہور کے لیے زمینہ سازی کرنی ہے تاکہ ہم اپنے امام کی بہتر اُمت بن سکین۔


اسلام ٹائمز ۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام تحصیل جلالپور کے مختلف مقامات پر اور یونٹس میں ''ناصران امام مہدی ورکشاپ'' کا اہتمام کیا گیا، ورکشاپ کا اہتمام اسلام پورہ کالونی اور بستی ہجانہ میں کیا گیا، ورکشاپ میں مولانا جعفر حسین اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید رونق عباس نے شرکت کی اور گفتگو بھی کی۔ ورکشاپ کے دوران فقہی مسائل، حالات حاضرہ اور ناصران امام زمانہ علیہ السلام کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ نوجوان کو امام زمانہ کے ظہور کی زمینہ سازی کے لیے ہمہ وقت آمادہ و تیار رہنا چاہیے، نوجوان نسل کے خلاف استعمار منظم پلاننگ کر رہا ہے کہ کسی طرح انہیں گمراہ کیا جائے، محرم الحرام قریب ہے ہمیں عزاداری سید الشہداء کے ساتھ ساتھ امام زمانہ کے ظہور کے لیے زمینہ سازی کرنی ہے تاکہ ہم اپنے امام کی بہتر اُمت بن سکین۔ ورکشاپ کے اختتام پر اسلام پورہ کالونی میں سبطین حیدر کو آرگنائزر نامزد کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 945071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945071/ملتان-آئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-جلالپور-پیروالا-میں-ناصران-امام-مہدی-ورکشاپ-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org