0
Sunday 25 Jul 2021 23:02

ملتان، ایل اے 42 ویلی تھری، پی ٹی آئی کے عاصم شریف بٹ 49 ووٹوں سے کامیاب  

ملتان، ایل اے 42 ویلی تھری، پی ٹی آئی کے عاصم شریف بٹ 49 ووٹوں سے کامیاب  
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں ایل اے 42 ویلی تھری تین پولنگ اسٹیشن کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا, تحریک انصاف کے عاصم شریف بٹ 197 ووٹوں سے جیت گئے۔ ملتان میں ایل ائے 42 ویلی تھری تین پولنگ اسٹیشن کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آگیا، ایل اے 42 ویلی تھری میں تحریک انصاف عاصم شریف بٹ 500 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے، مسلم لیگ نون کے سید شوکت علی شاہ 303 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلزپارٹی کے حفیظ بٹ 134 ووٹ لے کر تیسرے نمبر کامیاب ہوئے۔ جبکہ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار ٹوٹل 1254 ووٹ لے کر پہلے، مسلم لیگ نواز کے سید شوکت علی شاہ 1205 ووٹ لے کر دوسرے، جماعت اسلامی کے سعید احمد خان تیسرے جبکہ پیپلزپارٹی کے حفیظ احمد بٹ 155 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار کا کہنا تھا کہ وہ ملتان کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنھوں نے ان پر اعتماد کیا اور کامیاب کروایا۔
خبر کا کوڈ : 945072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش