0
Sunday 25 Jul 2021 23:44

ایرانی جوہری پروگرام اسرائیل و خلیجی ممالک پر اثر انداز اور ہم اسکے بارے تشویش کا شکار ہیں، شاہ اردن

ایرانی جوہری پروگرام اسرائیل و خلیجی ممالک پر اثر انداز اور ہم اسکے بارے تشویش کا شکار ہیں، شاہ اردن
اسلام ٹائمز۔ اردن کے شاہ عبد اللہ دوم نے امریکی نیوز چینل سی این این کو ایک تفصیلی انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کے جوہری زرادخانوں کی جانب کسی بھی قسم کا اشارہ کئے بغیر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنی پریشانی کا کھل کر اظہار کیا ہے۔ اردنی شاہ نے اپنی گفتگو کے آغاز میں واضح انداز میں کہا کہ میں نے جو چند سال قبل، ایران کی جانب سے "شیعہ ہلال" کی تشکیل کا نظریہ پیش کیا تھا، وہ ایک سیاسی ہلال بن چکا ہے۔ سی این این کے عرب میزبان فرید زکریا کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے بارے پوچھے گئے ایک سول کے جواب میں شاہ اردن نے کہا کہ اردن کا موقف ہمیشہ سے مذاکرات کے حق میں رہا ہے۔ شاہ اردن کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں ہمیشہ سے ہی تشویش موجود رہی ہے جبکہ امریکیوں کو امید ہے کہ ان مذاکرات میں وہ ایران کے بارے بہت سے دوسرے موضوعات پر بھی گفتگو کریں گے۔

اردن کے شاہ نے اسرائیلی جوہری پروگرام اور اس کے زرادخانوں میں موجود 200 تا 300 ایٹم بموں کی جانب اشارہ کئے بغیر این پی ٹی کے رکن ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے بارے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام نہ صرف اسرائیل بلکہ خلیج فارس کے عرب ممالک پر بھی اثر انداز ہے جبکہ ہمارے ملک کے خلاف نہ صرف ہونے والے سائبر حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے بلکہ ہماری سرحدوں کے اردگرد ہونے والی لڑائیاں بھی داعش کے زمانے کی لڑائیوں جیسی ہو چکی ہیں۔ اردن کے شاہ نے اپنے انٹرویو کے آخر میں عراق و شام میں قابض امریکی فوج کے اڈوں پر ہونے والے راکٹ حملوں اور جارح سعودی اہداف کے خلاف ہونے والے یمنی میزائل حملوں کو بھی ایران کے ساتھ منسوب کیا اور کہا کہ البتہ متحدہ عرب امارات، تناؤ میں کمی لانے کے لئے ایران کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا ہے جبکہ کویت کی جانب سے بھی ایسا ہی موقف سامنے آیا ہے درحالیکہ اومان ہمیشہ ایران کے ساتھ رابطے میں رہا ہے اور حالیہ دنوں میں ایران و سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے جس کے سبب خطے میں ذرا بہتر صورتحال کے پیدا ہو جانے کی امید قائم ہے۔
خبر کا کوڈ : 945080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش