0
Monday 26 Jul 2021 00:25

آزاد کشمیر میں فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے چار جوان شہید

آزاد کشمیر میں فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے چار جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، جس کے باعث چار فوجی جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور فوج کی ایک گاڑی گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں چار فوجی جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ لسوا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، گاڑی کا سویلین ڈرائیور بھی حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا اور شہید ہونے والوں کے لیے بلند درجات اور زخمی  سپاہیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 945095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش