QR CodeQR Code

آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

26 Jul 2021 02:08

مختلف حلقوں میں گنتی کے بعد 45 میں سے 42 حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر الیکشن میں میدان مارلیا جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ چند نشستوں پر محدود ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل کرلی، پیپلز پارٹی نے 9 اور مسلم لیگ (ن) نے 6 نشستیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ مرد اور خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے پہنچی، معذور افراد نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔ آزاد جموں و کشمیر کے 45 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ  28 ہزار 99 ہے۔ جن کے لیے آزاد کشمیر اور پاکستان میں 6 ہزار 114 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
پولنگ کے موقع پر آزاد کشمیر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، 40 ہزار پولیس اہل کاروں نے الیکشن ڈیوٹی انجام دی جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی۔ آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے گئے۔

مختلف حلقوں میں گنتی کے بعد 45 میں سے 42 حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر الیکشن میں میدان مارلیا جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ چند نشستوں پر محدود ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 945103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945103/ا-زاد-کشمیر-انتخابات-میں-تحریک-انصاف-نے-میدان-مار-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org