0
Monday 26 Jul 2021 02:13

اپوزیشن حکومت پر نکتہ چینی کرے لیکن اس کی بھی حدود ہوتی ہیں، شاہ محمود قریشی

اپوزیشن حکومت پر نکتہ چینی کرے لیکن اس کی بھی حدود ہوتی ہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا کام حکومت پر نکتہ چینی ہے لیکن اس کی حدود و قیود ہوتی ہیں۔ نجی ٹی وے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کے باوجود مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہم آہنگی ہے اور ایسا ہی رہنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا ایک ہی موقف رہا ہے، ہماری پارلیمنٹ نے اس حوالے سے متفقہ قراردادیں پیش کی ہیں۔ ہمیں اس معاملے پر سمجھداری سے آگے بڑھنا ہے، انتخابات کے دوران وقتی طور پر ایک سیاسی ابال آتا ہے، اس میں سخت جملے بھی کہے جاتے ہیں، کوشش کی جانی چاہیے کہ اس سے پرہیز کیا جائے، اپنے امیدوار کی حمایت ہر سیاسی جماعت کا حق ہے لیکن ذاتی حملوں اور ایسی باتوں سے پرہیز کرنا چاہیے جس سے پاکستان کا موقف کمزور پڑے۔

کشمیر اور افغانستان کی صورت حال پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ کشمیر کے معاملے پر بریفنگ کے لیے ملک کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دفتر خارجہ کے دورے کی دعوت دیتے رہے ہیں، انہوں نے پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے قومی دفاع کے اجلاس میں کشمیر اور افغانستان سے متعلق اپنا موقف پیش کیا تھا، اس کے علاوہ ایک خصوصی اجلاس بھی بلایا گیا تھا جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان موجود تھے، اس جلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی نے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا، قوم کو افغانستان اور کشمیر کے معاملے پرساتھ لے کر چلنے کی ہماری کوشش جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 945104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش