0
Monday 26 Jul 2021 09:36

لاہور، کرائے کا معروف قاتل فاروق ڈار پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور، کرائے کا معروف قاتل فاروق ڈار پولیس مقابلے میں ہلاک
اسلام ٹائمز۔ جرائم کی دنیا کا ایک بڑا نام اور کرائے کا معروف قاتل فاروق ڈار لاہور پولیس کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ سی آئی اے پولیس نے فاروق ڈار کو گزشتہ روز لاہور ریلوے سٹیشن سے گرفتار کیا تھا۔ سی آئی اے پولیس فاروق ڈار کو نشاندہی کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ کوٹ لکھپت میں فاروق ڈار کے دیگر ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فاروق ڈار اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزم فاروق ڈار پر کراچی، سکھر، ساہیوال سمیت دیگر شہروں میں پیسے لے کر قتل کرنے کے الزامات ہیں۔ ملزم فاروق ڈار سری لنکن پولیس اور انٹر پول کو بھی مطلوب تھا۔
خبر کا کوڈ : 945133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش