QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 7.5 فیصد سے تجاوز کر گئی

26 Jul 2021 09:52

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 947 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3752 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وبا کی چوتھی لہر  شدت پکڑنے لگی ہے اور  مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے 7 فیصد سے بھی زائد ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 947 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3752 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 32 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.51 فیصد رہی۔


خبر کا کوڈ: 945134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945134/پاکستان-میں-کورونا-کیسز-کی-شرح-7-5-فیصد-سے-تجاوز-کر-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org