0
Monday 26 Jul 2021 10:29

کوئٹہ، ہزار گنجی کے عللاقے میں دھماکہ, متعدد افراد زخمی

کوئٹہ، ہزار گنجی کے عللاقے میں دھماکہ, متعدد افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ایدھی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ مقامی سبزی منڈی میں ہوا ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق دھماکہ گیس سلینڈر کی وجہ سے ہوا ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کو بولان میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت ہوچکی ہے، جن میں سے ایک کا نام شبیر، جس کا تعلق بگٹی قبیلے سے ہے اور ہزار گنجی کا رہائشی ہے، جبکہ دوسرے زخمی کا نام میر احمد، جس کا تعلق کھوسہ قبیلے سے اور بخاری ہوٹل کا رہائشی ہے۔
خبر کا کوڈ : 945143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش