0
Monday 26 Jul 2021 10:58

پی ٹی آئی حکومت سے بھارت کو دھچکا لگے گا، فواد چوہدری

پی ٹی آئی حکومت سے بھارت کو دھچکا لگے گا، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے بھارت کو دھچکا لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصفانہ انتخابی عمل مقبوضہ کشمیر کے عوام کو امید اور جلا بخشتا ہے۔ اس سے قبل ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج کا انتخاب عمران کے نئے کشمیر کے نام ہے، یہاں کے الیکشن مقبوضہ کشمیر والوں کے خوابوں کو جلا بخشتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن پورے کشمیر کے لوگ آزادی سے ووٹ دیں گے اور عوام اپنے نمائندوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 945152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش