QR CodeQR Code

انتہا پسند مودی کا بھارت انسانی حقوق کا قبرستان بن چکا ہے، مجاہد عبدالرسول

26 Jul 2021 11:18

لاہور میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سنی تحریک پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ بھارت بربریت کا علمبردار اور بیگناہ مسلمانوں کیلئے مقتل گاہ بنا ہوا ہے، نریندر مودی اور اس کے حواری چن چن کر بھارت کے بیگناہ مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت کے طول و ارض میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ سمیت مقتدر قوتوں کی خاموشی نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر سنی تحریک پنجاب ممتاز مذہبی سکالر علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کیلئے پوری قوم متحد ہے، مقبوضہ کشمیر میں متعصب اور بدمست بھارت نے انسانی حقوق کی پامالی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا دفاع جانوں کی قربانیاں دے کر کرینگے۔ لاہور میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتہا پسند مودی کا بھارت انسانی حقوق کا قبرستان بن چکا ہے، اگر مقتدر قوتوں نے بروقت اور بھرپور مداخلت نہ کی تو وہاں انسانیت کا دم گھٹ جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کروڑوں مسلمانوں سمیت مختلف اقلیت کے لوگ بدترین تشدد اور تعصب کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بربریت کا علمبردار اور بیگناہ مسلمانوں کیلئے مقتل گاہ بنا ہوا ہے، نریندر مودی اور اس کے حواری چن چن کر بھارت کے بیگناہ مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت کے طول و ارض میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ سمیت مقتدر قوتوں کی خاموشی نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 945163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945163/انتہا-پسند-مودی-کا-بھارت-انسانی-حقوق-قبرستان-بن-چکا-ہے-مجاہد-عبدالرسول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org