0
Monday 26 Jul 2021 12:13

نوشکی، لیویز اہلکاروں کی کارروائی، سرکاری اسلحہ برآمد

نوشکی، لیویز اہلکاروں کی کارروائی، سرکاری اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ لیویز اہلکاروں نے نوشکی میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی نوشکی علی احمد بگٹی کی سربراہی میں لیویز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سرکاری اسلحہ برآمد کر لیا ہے، جو گذشتہ روز لیویز اہلکاروں پر حملے کے بعد زخمی اہلکار سے چھین لیا گیا تھا۔ اسلحہ نوشکی سٹی کلی ماندائی سے برآمد ہوا ہے۔ مزید بتایا جا رہا ہے کہ گذشتہ روز لیویز اہلکاروں پر حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے نوشکی انتظامیہ نے لیویز فورس کے ذریعے آپریشن شروع کر دیا ہے، جو ملزمان کی گرفتاری تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 945171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش