QR CodeQR Code

وزیراعلی پنجاب نے ہائی سکیورٹی زون ایکٹ کی منظوری دے دی

26 Jul 2021 15:08

مذکورہ ایکٹ کے تحت لاہور میں مال روڈ پر جلسے جلوس نکالنے پر مکمل پابندی لگائی جا سکے گی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے پنجاب کے تمام شہروں میں مخصوص جگہ پر ہی جلسے جلوسوں کرنے کی اجازت دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی پنجاب نے ہائی سکیورٹی زون ایکٹ کی منظوری دے دی۔ منظوری کے بعد اب پنجاب کابینہ اس ایکٹ کی منظوری دے گی۔ وزیر اعلی نے پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے ہائی سکیورٹی زون ایکٹ کی منظوری دی۔ منظوری کے بعد اب پنجاب کابینہ اس ایکٹ کی منظوری دے گی۔

مذکورہ ایکٹ کے تحت لاہور میں مال روڈ پر جلسے جلوس نکالنے پر مکمل پابندی لگائی جا سکے گی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے پنجاب کے تمام شہروں میں مخصوص جگہ پر ہی  جلسے جلوسوں کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ پنجاب حکومت بڑے بڑے شہروں کی مرکزی شاہرات پر اس ایکٹ کے تحت جلسوں پر پابندی لگائے گی۔ یہ ایکٹ محکمہ داخلہ نے تیار کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 945194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945194/وزیراعلی-پنجاب-نے-ہائی-سکیورٹی-زون-ایکٹ-کی-منظوری-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org