QR CodeQR Code

بھارت میں 39361 نئے کورونا کیسز، 416 افراد ہلاک

26 Jul 2021 17:44

بھارت میں ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 1.31 فیصد ہوگئی ہے، شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.35 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد رہ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 1.31 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں اس دوران کورونا وائرس کے 39361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 416 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس دوران اتوار کے روز 18 لاکھ 99 ہزار 874 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 2977 بڑھے ہیں، جس کے بعد ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 1.31 فیصد ہوگئی ہے۔ بھارت میں اس دوران کورونا وائرس کے 39361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 416 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس دوران اتوار کے روز 18 لاکھ 99 ہزار 874 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 43 کروڑ 51 لاکھ 96 ہزار 001 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39361 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 14 لاکھ 11 ہزار 262 ہوگئی ہے۔ اس دوران 35968 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ پانچ لاکھ 79 ہزار 106 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2977 بڑھ کر 4 لاکھ 11 ہزار 189 ہوگئے ہیں۔ اس دوران 416 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 20 ہزار 967 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 1.31 فیصد ہوگئی ہے، شفایابی کی شرح کم ہو کر 97.35 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد رہ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 945222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945222/بھارت-میں-39361-نئے-کورونا-کیسز-416-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org