0
Monday 26 Jul 2021 17:44

کسان احتجاج، راہل گاندھی ٹریکٹر پر سوار ہوکر پارلیمنٹ پہنچے

کسان احتجاج، راہل گاندھی ٹریکٹر پر سوار ہوکر پارلیمنٹ پہنچے
اسللام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کے روز ٹریکٹر سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور کہا کہ یہ تینوں قوانین کسان مخالف ہیں، اس لئے انہیں واپس لینا ہی پڑے گا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ تینوں قوانین کسان مخالف ہیں اور ان کو واپس لینے کے سوا اور کوئی متبادل نہیں ہے، اس لئے انہیں فوری طور پر مسترد کیا جانا چاہیئے۔ راہل گاندھی جس ٹریکٹر سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اس کے آگے بینر پر لکھا تھا ’’حکومت تینوں کسان مخالف زرعی قوانین کو واپس لے“۔

کانگریس لیڈر کے اس انداز سے پارلیمنٹ پہنچنے پر واضح ہوگیا کہ رواں ہفتے بھی پارلیمنٹ میں کام کاج ہونے والا نہیں ہے اور جس طرح گزشتہ پورا ہفتہ ہنگامے کی نذر ہوگیا، اس ہفتے بھی پارلیمنٹ میں وہی نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے گذشتہ ہفتے تقریبا سبھی دن پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے پارلیمنٹ شروع ہونے سے پہلے احتجاج کیا اور زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور پھر ایوان میں ہنگامہ برپا ہوا، جسکی وجہ سے پورا ہفتہ پارلیمنٹ کی کارروائی نہیں چل سکی۔
خبر کا کوڈ : 945223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش