QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں مزدور کی کم سے کم اجرت 21000 روپے سے متعلق اعلامیہ جاری

26 Jul 2021 19:47

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو تحریری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ محمود خان نے تمام سرکاری محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عملے کو ماہانہ 21 ہزار روپے اجرت کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 21000 روپے بطور تنخواہ ادا کرنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو کم سے کم ماہانہ اجرت پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو تحریری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ محمود خان نے تمام سرکاری محکموں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے عملے کو ماہانہ 21 ہزار روپے اجرت کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 945228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945228/خیبر-پختونخوا-میں-مزدور-کی-کم-سے-اجرت-21000-روپے-متعلق-اعلامیہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org