QR CodeQR Code

اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے سبب پارلیمنٹ کی کارروائی آج بھی ملتوی

26 Jul 2021 22:48

تین التواء کے بعد کانگریس، ترنمول کانگریس، بائیں اور کچھ دوسری اپوزیشن جماعتوں کے اراکین ایک بار پھر پریزائیڈنگ آفیسر رما دیوی کے پوڈیم کے سامنے آئے جیسے ہی ایوان کی کارروائی 3 بجے شروع ہوئی تو چوتھی بار نعرے بازی کرنے لگے۔


اسلام ٹائمز۔ پیگاسس جاسوسی، مہنگائی اور کسانوں کے معاملوں پر پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے ممبروں کی طرف سے زبردست ہنگامہ آرائی کے سبب ایوان کو آج دن بھر کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ تین التواء کے بعد کانگریس، ترنمول کانگریس، بائیں اور کچھ دوسری اپوزیشن جماعتوں کے اراکین ایک بار پھر پریزائیڈنگ آفیسر رما دیوی کے پوڈیم کے سامنے آئے جیسے ہی ایوان کی کارروائی 3 بجے شروع ہوئی تو چوتھی بار نعرے بازی کرنے لگے۔ شوروغل کے دوران وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے فیکٹرس ریگولیشن (ترمیمی) بل 2020 پر غوروفکر اور پاس کرنے کے لئے ایوان کے سامنے پیش کیا۔

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے شور مچانے والے اپوزیشن اراکین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کی کارروائی عوامی رقم سے چلتی ہے، لہذا ایوان کا ہر منٹ قیمتی ہوتا ہے۔ انہوں نے ہنگامہ کررہے اراکین کو اپنی نشستوں پر واپس جانے کی بھی تاکید کی اور کہا کہ آپ عوام کی نمائندہ ہیں، برائے کرم اس مباحثے میں حصہ لیں۔ حزب اختلاف کے ممبروں کی شور و غل کے دوران دیوی نے فیکٹر ریگولیشن (ترمیمی) 2020 اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹکنالوجی انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ بل 2021 کو بغیر کسی بحث کے منظور کرلیا۔

اس کے بعد بھی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین نے ایوان میں ہنگامہ جاری رکھا اور کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ بڑھتے ہوئے شوروغل کو دیکھ کر محترمہ دیوی نے منگل کی صبح 11 بجے تک ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔ اس سے قبل لوک سبھا میں اپوزیشن ممبروں کی شدید ہنگامے کے سبب ایوان کی کارروائی کو تیسری بار پیر کے لئے سہ پہر تین بجے تک ملتوی کرنا پڑا تھا۔


خبر کا کوڈ: 945241

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945241/اپوزیشن-کی-ہنگامہ-آرائی-کے-سبب-پارلیمنٹ-کارروائی-ا-ج-بھی-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org