0
Monday 26 Jul 2021 22:39

ڈالر کی قدر میں ایک روپے 10 پیسے کی کمی

ڈالر کی قدر میں ایک روپے 10 پیسے کی کمی
اسلام ٹائمز۔ انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے میں دوبارہ روپیہ تگڑا ثابت ہوا، جس سے ڈالر کی قدر 162 روپے سے نیچے آگئی۔ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 161 روپے سے بھی نیچے آگئی تھی لیکن اختتام پر ریکوری کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.10 روپے کی کمی سے 161.22 روپے پر بند ہوئی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈالر کی حقیقی شرح مبادلہ کی درستگی کے لیے متعلقہ ریگولیٹر کی ممکنہ مداخلت اور مارکیٹ میں طلب کے تناسب سے سپلائی کی سہولت دیئے جانے سے ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔

پاکستان یورو بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر اور چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پہنچنے جیسے عوامل نے بھی روپیہ کو تگڑا کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل المدت بنیادوں پر ڈالر طلب کے مقابلے رسد کم ہونے کے امکانات ہیں، کیونکہ رواں سال پاکستان کو واجب الادا سولہ ارب ڈالر مالیت کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہے، جس سے مستقبل میں روپیہ کی قدر پر دباؤ بڑھنے کے امکانات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 945244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش