QR CodeQR Code

مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، ضیاء لانگو

26 Jul 2021 22:38

ہزارگنجی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، وہ اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنا کہاں کی انسانیت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ ہزارگنجی میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر داخلہ نے اپنے مذمتی بیان میں دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، وہ اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنا کہاں کی انسانیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی مذموم کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نہیں چاہتا کہ بلوچستان میں امن قائم ہو، مگر ہم دشمن کو ناکام بنا دیں گے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 945245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945245/مجرموں-کو-جلد-انصاف-کے-کٹہرے-میں-لایا-جائیگا-ضیاء-لانگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org