QR CodeQR Code

پاراچنار، شہید بے نظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، موسیٰ الیون فاتح

26 Jul 2021 23:31

فائنل میچ میں ایم این اے ساجد طوری، پاک فوج 72 بلوچ کے کمانڈنگ آفیسر کرنل حماد خان، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین، تحریک حسینی کے صدر حاجی عابد حسین، ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ کرم انچارج عدنان حبیب مالک، فرزند شہید نواز آغا عرفانی ہادی عرفانی اور دیگر بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی ضلع کرم کی جانب سے منعقدہ شہید بے نظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا، فائنل میچ موسیٰ الیون پاراچنار اور عرفان ایف سی ٹل کے مابین کھیلا گیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کرکے ایک ایک گول سکور کیا، میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا، جس میں موسیٰ الیون نے رننگ پینلٹیز پر عرفان ایف سی ٹل کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم تماشائیوں سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا، فائنل میچ میں پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ایم این اے ساجد طوری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ ان کے ہمراہ پاک فوج 72 بلوچ کے کمانڈنگ آفیسر کرنل حماد خان، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین، تحریک حسینی کے صدر حاجی عابد حسین، ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ کرم انچارج عدنان حبیب مالک، فرزند شہید نواز آغا عرفانی ہادی عرفانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ کھیل کے اختتام پر مہمانان گرامی نے آفیشلز، رنر اپ اور ونر ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔


خبر کا کوڈ: 945259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945259/پاراچنار-شہید-بے-نظیر-بھٹو-فٹبال-ٹورنامنٹ-اختتام-پذیر-موسی-الیون-فاتح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org