QR CodeQR Code

پشاور، جماعت اسلامی یوتھ کے کاروانِ انقلاب کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

27 Jul 2021 14:10

اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق خان، صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع، صدر ‏جے آئی یوتھ خیبر پختوخوا صدیق الرحمٰن پراچہ، مصباح اللہ امیر جماعت اسلامی ضلع چارسدہ اور دیگر رہنماء شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ المرکز الاسلامی پشاور میں جے آئی یوتھ خیبر پختوخوا کے زیر اہتمام کاروانِ انقلاب (6 تا 14 اگست چترال تا وزیرستان) کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق خان، صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع، صدر ‏جے آئی یوتھ خیبر پختوخوا صدیق الرحمٰن پراچہ، مصباح اللہ امیر جماعت اسلامی ضلع چارسدہ، محمد حلیم باچا امیر جماعت اسلامی ضلع بونیر، ارشد زمان  جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع لوئر دیر، نورغلام آفریدی نائب صدر جے آئی یوتھ خیبر پختوخوا اور شاہجہان آفریدی شریک ہوئے، اجلاس میں چھ اگست سے شروع ہونے والے کاروانِ انقلاب کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 945262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/945262/پشاور-جماعت-اسلامی-یوتھ-کے-کاروان-انقلاب-کی-تیاریوں-حوالے-سے-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org